علاقہ تھانہ کروڑ میں پیٹرولنگ پولیس پر دوران ناکہ بند ی، دو اشخاص کی پیٹرولنگ اہلکاروں پر فائرنگ
،کروڑ پولیس کا کوئیک رسپانس ،کامیاب کا ر روائی کر تے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار ،اسلحہ بھی بر آمد ،ڈی پی او لیہ کی پولیس ٹیم کو شاباش تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ کروڑ میں موجود پی ایچ پی پوسٹ نے جرائم کے خاتمے کےلئے ناکہ بندی کی ہوئی تھی اسی دوران دو مشکوک اشخاص موٹر سائیکل پر سوار آئے جنہیں روکا گیا ،رکنے کی بجائے انہوں نے پسٹل سے فائر کر تے ہوئے قریبی گنے کے کھیت میں چھپ گئے مقامی پولیس اطلاع ملتے ہی فورا موقع پر آگئی۔ڈی ایس پی کروڑ طاہر عباس اور ایس ایچ او کروڑ چوہدری محمد طارق نے فوری کا روائی کر تے ہوئے علاقہ کو گھیر لیا اور دونوں اشخاص محمد شاہد اور محمد نصر کو مع اسلحہ گرفتا ر کر لیا ۔ڈی پی او نے کروڑ پولیس کی اس فوری کا روائی کوسراہتے ہوئے خصو صی شا با ش دی اور تعریفی اسناد کا حکم صادر کیا ۔
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔