لمحہ فکریہ ماں کا بچوں کے سامنے غصہ بیٹی نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی 14سالہ آسیہ بی بی نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا چراغ ہمیشہ کے لیے گل کر
دیا تفصیلات کے مطابق کروڑ لعل عیسن کے نواحی دیہات چک TDA108 کی رہایشی آسیہ بی بی جسکی عمر صرف 14 برس بتائی جاتی ہے اپنی ماں کی طرف سے تنقید غصہ سے دلبرداشتہ ہو کرپھندے سے جھول گئی آسیہ کے پڑوسیوں کے مطابق اس کا والد محمد اشرف محنت مزدوری کے لیے سیالکوٹ میں رہتا ہے جبکہ اس کا بھائی رکشہ چلاتا ہے آج صبح اس کا بھائی سامان لیکر چوک اعظم چلا گیا جبکہ کسی بات پر ماں بیٹی میں جھگڑہ ہو گیا جسکی وجہ سے آسیہ کمرے میں چلی گئی اور کمرے میں اس نے چارپائی پر کھڑے ہو کر شہتیر سے دوبٹہ ٹانگ کر پھندہ تیار کیا اور اس کو گلے میں ڈال کر چارہائی سے نیچے کود کر لٹک گئی اور اپنی زندگی کا چراغ ہمیشہ کے لیے گل کر دیا مقامی ڈی ایس پی طاہر گیلانی اپنی ٹیم کے ہمراہ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہچے اور لڑکی کی لعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کواٹر پہنچا دیا
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔