Justice siddiqi جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے ”جرائم اورلگنے والے الزامات جن پر نرطرف کیا گیا آخر ہیں کیا؟
October 14, 2018
0
1. شوکت صدیقی نے مشرف کو مُلک میں 2007 میں ایمرجنسی کا نفاذ کرنے پر گرفتار کرنے کا حُکم دیا جبکہ بہادر کمانڈو گرفتاری کے ڈر سے کمرہ عدالت سے بھاگ گیا!
2. جسٹس شوکت صدیقی نے 2011 میں سی ڈی اے حکام کو عدالتی حُکم نہ ماننے کے جُرم میں جیل بھجوا دیا!
3. جسٹس شوکت صدیقی نے فیس بُک پر توہین آمیز خاکوں کے کیس کی سماعت کرتے ہوۓ پورے مُلک میں فیس بُک کو بند کرنے کا حُکم دیا جس پر فیس بُک حُکام کو مجبور ہوکر پاکستانی حکام کیساتھ تعاون کرنا پڑا اور گستاخانہ مواد ہٹانے کی یقین دہانی کرائی.
4. جسٹس شوکت صدیقی نے عمران خان کے دھرنے کو غیر قانونی قرار دے کر اسے ہٹانے کے احکامات جاری کئے!
5. جسٹس شوکت صدیقی نے ویلنٹائن ڈے منانے کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا.
6. شوکت صدیقی نے آرمی پریڈ گراؤنڈ کو speech corner. کے نام سے منسوب کرکے جلسے اور تقریروں کے لئے مختص کردیا تاکہ دھرنہ یا جلوس کی وجہ سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کو مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے.
7. شوکت صدیقی نے تحریک لبّیک کے فیض آباد دھرنے میں آرمی چیف کے ضامن بننے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ فوج کو سیاسی معاملات میں مداخلت سے گریز کرنا چاہئے.
8. شوکت صدیقی نے مشرف کو گرفتار کرکے پاکستان لانے اور عدالت کے سامنے روبرو پیش کرنے کا حُکم دیا.
9. شوکت صدیقی نے زلفی بخاری کا نام واچ لسٹ میں سے نکالنے پر ذمے داران سے جواب طلب کیا اور برہمی کا اظہار کیا کہ قانون سب کے لئے ایک جیسا ہونا چاہئے.
10. مُلک کی تاریخ میں پہلی بار شوکت صدیقی نے اپنے آپکو سرِ عام احتساب کے لئے پیش کردیا اور کہا کہ مُجھ پر لگنے والے الزامات کا اوپن ٹرائل کیا جاۓ تاکہ سب کو پتہ چل سکے کہ مُجھ پر کیا الزامات ہیں یا میں نے کیا کرپشن کی ہے.
11. جسٹس شوکت صدیقی نے پرائیویٹ سکول مافیا کیخلاف ایکشن لیتے ہوۓ انکو چھٹیوں کے دوران بھاری فیسیں لینے سے منع کیا تو چیف جسٹس ثاقب نے صدیقی صاحب کے اس فیصلے کو منسوخ کردیا.
12. شوکت صدیقی صاحب نے چیف جسٹس ثاقب نثار کے misconduct اور اختیارات سے تجاوز کرنے بارے درخواستوں کو قبول کیا!
13. شوکت صدیقی صاحب نے عدلیہ کو غیر سیاسی کردار ادا کرنے کی نصیحت کی اور اپنی تقریروں میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے پر زور دیا.
14. شوکت صدیقی نے خفیہ ایجینسیوں کی عدالتی معاملات میں مداخلت کی مخالفت کی اور اسکے خلاف بھرپور آواز اُٹھائی!
15. شوکت صدیقی نے اداروں کو اپنی اپنی حدود کے اندر رہ کر کام کرنے کا حکم دیا.
16. شوکت صدیقی نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے مصروف اور قابل ترین وکیل ہونے کے باوجود منصف کے فرائض انجام دینے کو ایک عظیم فریضہ سمجھا!
17. سکریٹری, صدر اور چئیر مین جیسے بڑے عُہدے رکھنے کے باوجود اُن پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں.
18. ختم نبوت کے حلف نامے میں ترمیم کی بابت راجا ظفر الحق کی رپورٹ کو سامنے لا کر نون لیگ اور تحریک انصاف میں منافقوں کو بے نقاب کیا اور عوام کو اس قبیح فعل کے حقائق بتاۓ.
19. سی ایس ایس میں آرمی کوٹہ ختم کرنے کا حُکم دیا تاکہ پولیس، اور انتظامیہ جیسے اہم عہدوں میں سے فوج کی براہِ راست مداخلت کو روکا جاسکے.
جسٹس شوکت صدیقی پر لگنے والے الزامات آخر ہیں کیا؟
1. وہ سی ڈی اے حکام جن کو شوکت صدیقی نے عدالت کا حکم نا ماننے پر جیل میں ڈالا اُسی سی ڈی اے کے حکام نے بعد میں اُن پر اپنے سرکاری گھر کی آرائش کے لئے دباؤ ڈالنے کا الزام لگایا.
2. شوکت صدیقی نے فیض آباد دھرنے میں جناب عزت مآب بوٹوں والی خلائی مخلوق کے کردار کو تنقید کا نشانہ بنا کر اپنے اختیارات سے تجاوز کیا.
3. شوکت صدیقی نے اسلام آباد بار میں تقریر کرتے ہوۓ غیر جانب داری کا مظاہرہ کیا!
. لبڑل بلونگڑے شوکت صدیقی پر اس لئے اپنا بغض نکال رہے ہیں کہ انہوں نے گستاخانہ پیجز کو بلاک کرنے اور بلاگرز کو گرفتار کرنے کا حکم دیا!
ایک واحد شخص جو سب سے اُلجھ کر حق کی بات کررہا ہے جس کی محض اس وجہ سے کردارکشی کی جارہی ہے کہ وہ سیاست دانوں یا خلائی مخلوق کے بوٹ چاٹنے کی بجاۓ مُلک کی بہتری اور بھلائی کی بات کررہا ہے. جسٹس شوکت صدیقی صاحب موجودہ دور کے سب سے قابل اور ایمان دار جج ہیں جن کے فیصلے پڑھ کر واقعی اُن کے مُلک و مِلّت کیساتھ خلوص کا گمان ہوتا ہے........ مگر*
پاکستان آج کل یہودیوں، قادیانیوں اور ملک دشمن عناصر کے نرغے میں ھے،،، کیونکہ،،،،،،،،
چلی ہے رسم یہاں کہ کوئی نہ سر اُٹھا کے چلے.
Tags
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔