سان فرانسسکو (ویب ڈیسک) ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کرنے والے واٹس ایپ صارفین کے لیے آڈیو ویڈیو کالنگ کی سہولت متعارف کروانے کے بعد کمپنی نے واضح کیا ہے کہ ’اگر دوران کال صارف کے موبائل میں انٹرنیٹ چلنا بند ہوجاتا ہے تب بھی کمپیوٹر پر کال منقطع نہیں ہوگی بلکہ اس پر معمول کے مطابق ہوتی رہے گی‘۔
واٹس ایپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اب صارفین بڑی سکرین پر چیٹ کے ساتھ ویڈیو اور آڈیو کالنگ کی سہولت سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں، کمپیوٹر سے کی جانے والی کالز بھی اینڈ ٹو اینڈ انگرپٹڈ کے تحت کی جائیں گی یعنی بالکل محفوظ ہوں گی۔
اگر کوئی صارف ویڈیو کال کرنا چاہتا ہے تو اُسے عام کمپیوٹر میں علیحدہ سے کیمرا لگانا ہوگا، اسی طرح لیپ ٹاپ سے ویڈیو کالنگ کرنے کے لیے بلٹن کیمرا ہونا لازمی ہے
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔