ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے کورونا وبا کے پیش نظر سفری پابندی کے حوالے سے ایک مرتبہ پھر نئی وضاحت جاری کی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ایک تارک وطن نے جوازات سے آن لائن استفسار کیا کہ جن افراد نے
پاکستان میں ہی کورونا کی ایک ویکسین لگوائی ہے ان کے لیے یہاں سے براہ راست سعودی عرب کے لیے پروازیں کب بحال ہوں گی؟۔
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت پیش کی کہ ممنوعہ ممالک سے براہ راست مملکت آنے کی ان افراد کو اجازت ہے
خیال رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان سمیت دیگر 9 ممالک کے مسافروں کو مملکت آنے کی مشروط اجازت دے رکھی ہے۔ مذکورہ ملکوں کے افراد براہ راست نہیں آسکتے۔
پابندی کے شکار افراد کو سعودی عرب آنے سے پہلے ان ممالک میں 14 دن قیام کرنا ہوگا جنہیں سفری اجازت حاصل ہے۔ بعد ازاں وہ مملکت آسکیں گے۔
البتہ وہ افراد جنہوں نے پابندی کے شکار ممالک جانے سے قبل سعودی عرب میں ہی مکمل ویکسینیشن کرالی تھی وہ براہ راست مملکت آسکتے ہیں
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔