💟 والدین کی موجودگی میں اپنے فون کو دور رکھئیے۔
💟 انُ کی باتوں کو توجہ سے سنئیے۔
💟 انُ کی رائے کو مقدم رکھئیے۔
💟 انُ کی گفتگو میں شامل رہئیے۔
💟 انُ کو عزّت سے دیکھئے۔
💟 انُ کو ہمیشہ تعظیم دیجئیے۔
💟 انُ کے ساتھ اچھی خبر شیئر کیجئے۔
💟 ان کو بُری خبر بتانے سے پرہیز کیجئے۔
💟 ان کے دوستوں کے بارے میں اچھی باتیں کیجئے،اور ان سے محبت رکھئیے۔
💟 انُکی کی گئی اچھی چیزوں کو اکثر یاد کرتے رہیں۔
💟 انُ کی دہرائ ہوئ باتوں کو اس طرح سنئیے کہ گویا پہلی بار سنُ رہے ہوں۔
💟 ماضی کی تلخ یادوں کو ان ساتھ کبھی نہ کیجئے
💟 ان کی موجودگی میں کسی دوسری گفتگو سے پرہیز کیجئے۔
💟 ان کے سامنے ادب سے بیٹھنے
💟 انُ کی رائے اور سوچ کے متعلق معمولی سا اختلاف بھی نہ کیجئے۔
💟 جب وہ گفتگو کریں تو انُکی بات کو مت کاٹئیے
💟 انُ کی عمر کا احترام کیجئے۔
💟 انُ کے موجودگی میں اپنے بچّوں کو نہ ڈانٹئے اور مارنے سے گریز کیجئے۔
💟 انُ کے حکم اور مشورے کو قبول کیجئے۔
💟 انُ کی موجودگی میں صرف ان سے ہی راہنمائ لیجئے۔
💟 انُ کے سامنے اپنی آواز کو ہرگز اونچا نہ ہونے دیجئے۔
💟 انُ کے ساتھ چلتے ہوئے انُ سے آگے بڑھنے یا ان کے سامنے چلنے سے پرہیز کیجئیے۔
💟 ان سے پہلے کھانا شروع مت کیجئے۔
💟 انُ کے سامنے خود کو نمایاں مت کیجئے۔
💟 جب وہ خود کو کسی قابل نہ سمجھیں تو ان کو بتائیے کےوہ آپکے لئے قیمتی اور قابل احترام ہیں
💟 انُ کے سامنے بیٹھتے ہوئے اپنے پیر انُ کے سامنے مت کیجئے اور نہ ہی انُ کی طرف پیٹھ کر کے بیٹھیں
💟 انُ کے ساتھ بداخلاقی سے بات مت کیجئے
💟 کوشش کیجئے کہ انُ کو ہمیشہ اپنی دعاؤں میں شامل رکھئیے
💟 انُ کی موجودگی میں خود کو ہرگز بوُر اور تھکا ہوا ظاہر نہ کیجئے
💟 انُ کی غلطیوں اور بھول پر کبھی مت مسکُرائیے
💟 انُ کی زیارت برابر کرتے رہئیے۔
💟 انُ سے بات کرتے وقت بہترین الفاظ کا چناؤ کیجئیے
💟 انُ کو محبت بھرے ناموں سے پکاریے جو وہ پسند کرتے ہیں۔
💟 انُ کو ہر چیز پر مقدّم رکھئیے اور ترجیح دیجئے
💝✨✨💞✨✨💝
💞 والدین اس کرۂ ارض پر خزانہ ہیں۔سوچئیے اس سے پہلے کے یہ خزانہ دفن ہو جائے۔اپنے والدین کو عزّت دیجئیے جب تک وہ ہمارے پاس ہیں
💞 آئیے آج ہی اپنے قابلِ احترام و محبت والدین کے لئے ڈھیروں دعائیں کرتے ہیں
✨💫✨💞✨💫✨
جزاکم الله خیرا و احسن الجزاء
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔