Type Here to Get Search Results !

Weather

LAYYAH WEATHER

Interior mininstory of Pakistan اہم شخصیات کو دی گئی سیکورٹی واپس لینے کی فہرست مرتب جو وزراء اور شخصیات سیکورٹی کی گاڑیاں واپس نہ کرینگے ان کے ساتھ کیا ہوگا؟سخت فیصلہ

0

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزارت داخلہ نے حکومت کی مدت مکمل ہونے سے قبل ہی وفاقی وزراء ،وزرائے مملکت اوراہم شخصیات کو دی گئی سیکیورٹی اور پروٹوکول واپس لینے کی فہرستیں مرتب کرنا شروع کردی ہیں ،31مئی کو حکومت کی مدت پوری ہوتے ہی وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت سے سیکیورٹی اور پروٹوکول واپس لے لیا جائے گا ،جو وزراء اور شخصیات رضا کارانہ طور پر سیکیورٹی کی گاڑیاں واپس نہیں کریں گے ان کو تحریری نوٹس کیے جائیں گے اور سیکیورٹی اور اضافی گاڑیاں واپس کرنے کی ہدایت کی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق جو وزراء اورشخصیات سیکیورٹی کی گاڑیاں رضا کارانہ طور پر واپس نہیں کریں گے ان سے زبردستی گاڑیاں واپس لی جائیں گی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.