الیکشن کے لیے نامزدگی فارم میں امیدواروں کے نئے فارم میں جو تبدیلیاں کی گیی دیکھیے مکمل رپورٹ
June 10, 2018
0
سوشل میڈیا کی طاقت سے کون واقف نہیں۔ چند دن میں ہی آپ نے دیکھا کہ پہلے بندیال، پھر کھوسہ اور اب عامر لیاقت۔
یہ سب ہمارے آواز اٹھانے سے ہوا ہے۔ آج ایک اور موقع آیا ہے جب ہم سب کو مل کر اس ملک کے لیے آواز اٹھانی ہے۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ الیکشن کے لیے نامزدگی فارم میں امیدواروں کے نئے فارم میں جو تبدیلیاں کی گئی ہیں وہ کیا ہیں؟؟؟؟؟
تو دل تھام کر سنیے:
1۔ موجودہ اثاثے ظاہر کرنے کی شق کا خاتمہ.
2۔ دوہری شہریت نہ ہونے کا حلف نامہ حذف.
3۔تعلیمی قابلیت اور ڈگری ظاہر کرنے کی پابندی ختم.
4۔انکم ٹیکس اور زرعی ٹیکس کی معلومات فراہم کرنے کی شق کا خاتمہ.
5۔بچوں اور دیگر افراد خانہ کے لئے "زیر کفالت" کے الفاظ کی تبدیلی
بیوی بچوں کے اثاثے ظاہر کرنے کی شق کا خاتمہ.
6۔بینکوں یا دیگر مالیاتی اداروں سے معاف کرائے گئے قرضوں کو ظاہر کرنے کی شق ختم.
7۔تھانوں اور عدالتوں کا کریمنل ریکارڈ ظاہر کرنے کی شق کا خاتمہ.
8۔گزشتہ تین برس کے دوران غیر ملکی دوروں کی تفصیلات فراہم کرنے کی پابندی کا خاتمہ.
9۔غلط معلومات فراہم کرنے کی صورت میں اسمبلی کی رکنیت سے محرومی کا حلف نامہ حذف۔
انتخابات کے نامزدگی فارم سے یہ شقیں کیوں اور کیسے ختم ہوئیں؟
اسے تمام پارٹیوں نے کیوں منظور کیا؟؟؟
کسی بھی پارٹی کو اس پہ اعتراض کیوں نہ ہوا؟؟؟؟
ان سب سوالات کے جوابات جاننے کے لیے ہمارا آئن اسٹائن ہونا ضروری نہیں۔
آپ کو چپڑاسی کی نوکری چاہیے تو آپ کو بیان حلفی دینا ہوتا ہے کہ آپ کے مہیا کردہ کوائف درست ہیں اور اگر نہیں تو آپ کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے۔
ملک کے سربراہی عہدوں کے لیے بنے اس فارم میں یہ بیان حلفی تک ختم کردیا گیا۔ اب اگر وہ غلط بیانی بھی کریں تو اس پر ان کے خلاف ایکشن نہیں لیا جا سکتا۔
یہ کاروائ اس لیے کی گئ ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ معاملات ووٹرز کی نظروں سے پوشیدہ رکھے جائیں۔
کیا عوام کو یہ جاننے کا حق نہیں کہ ان کے نمائندے کون ہیں اور کیا کرتے ہیں؟
ان کے ذرائع آمدن کیا ہیں؟؟؟
اثاثے کیا ہیں؟؟؟
ہمارے ٹیکسوں پر پلنے والے خود کتنا ٹیکس دیتے ہیں؟؟؟
آپ کسی بھی پارٹی کو سپورٹ کرتے ہیں پلیز اپنے ملک کے لیے اس پر آواز اٹھائیں۔
ہم سب کو مل کر اس ملک کو بچانا ہے۔
Tags
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔