Type Here to Get Search Results !

Weather

LAYYAH WEATHER

Yousaf saleem پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بینائی سے محروم سول جج نے عہدے کا حلف اٹھالیا

سحرلیہ 0
یوسف سلیم سول ججز کے 
امتحان میں کامیاب ہوئے لیکن بینائی سے محروم ہونے پر ان سےمعذرت کرلی گئی تھی ۔ فوٹو : فائل

 لاہور: ملکی تاریخ میں پہلی بار بینائی سے محروم سول جج یوسف سلیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بینائی سے محروم یوسف سلیم ان 21 ججز میں سے ایک ہیں جنہوں نے سول جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہے جب کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نئے سول ججز سے حلف لیا۔

یوسف سلیم سول ججز کی امتحان میں کامیاب ہوئے لیکن بینائی سےمحروم ہونے پر ان سے معذرت کرلی گئی تھی جس پر یوسف سلیم نے چیف جسٹس پاکستان کو درخواست دی جس کے بعد چیف جسٹس نے ان کا انٹرویو لینے کی ہدایت کی اور انٹرویو میں کامیاب ہونے پر انہیں جج بنا دیا گیا۔" - ملکی تاریخ میں پہلی بار بینائی سے محروم سول جج نے عہدے کا حلف اٹھالی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.