Type Here to Get Search Results !

Weather

LAYYAH WEATHER

TLP تحریک لبیک کو بڑاجھٹکا مرکزی قاید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے

سحرلیہ 0
۔ لاہور ہائیکورٹ میں این اے 81 گوجرانوالہ سے تحریک لبیک کے مولانا آصف اشرف جلالی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے مولانا آصف اشرف کو انتخابات کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

عدالت نے آصف اشرف جلالی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا ریٹرنگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ جسٹس شہباز رضوی نے ن لیگ کے کورنگ امیدوار عاطف فرید صابر کی دائر اپیل پر فیصلہ جاری کر دیا۔

اپیل کنندہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ آصف اشرف جلالی نے کا غذات نامزدگی میں ٹیکس ریٹرن کا ذکر نہیں کیا اور اپنے تجویز کینندہ اور تائید کنندہ کے دستخط بھی نہیں ۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود آصف اشرف جلالی نے ریٹرننگ افسر کو اپنا پاسپورٹ جمع نہیں کروایا کہ وہ کتنی بار بیرون ممالک گئے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.