عظیم صوفی شاعرحضرت بابابلھے شاہ ؒ کا 261واں سالانہ عرس مبارک26,27,28اگست تک قصورمیں عقیدت واحترام سے منایاجائیگا۔سالانہ عرس مبارک میں ہزاروں عقیدت مند دربارحضرت بابابلھے شاہؒ پر حاضری دیکراپنی عقیدت کا اظہارکریں گے۔ دربارکے چاروں طرف پولیس کی طرف سے سخت فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔
پولیس ترجمان نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہا ا س سال زائر ین کی جا ن و مال کی حفا ظت کیلئے عرس با با بلھے شاہؒ پر پولیس افسرا ن 01ایس ایس پی ، 01ایس پی ،8ڈی ایس پی ،35انسپکٹر،76سب انسپکٹر ،140 اسسٹنٹ سب انسپکٹر،127ہیڈکا نسٹیبل ،1112کا نسٹیبل ،52لیڈی کانسٹیبل سمیت کل 1885پولیس افسران و اہلکاران سکیو رٹی کے فرا ئض سر انجام دیں گے جن کی 24گھنٹے ڈیو ٹی کی تین شفٹیں بنا ئی گئی ہیں۔
سکیورٹی کے انتظامات کو مزید فول پروف بنانے کیلئے احاطہ دربارمیں داخلے کیلئے تحصیلدار چوک والاگیٹ استعمال کیا جائے گا جبکہ ریلوے روڈ والا گیٹ خارجی راستہ کے طور پر استعمال کیا جائے گاخارجی گیٹ سے کسی قسم کی انٹری نہیں ہوگی جہاں پر7چیکنگ پوائنٹس بنا ئے گئے ہیں ان پوائنٹس پرواک تھرو گیٹس نصب کر کے انتہائی سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیںجبکہ دربار کے گردونواح کو19پکٹس سے کارڈن کیا گیا ہے تاکہ عرس پر آنے والے زائرین کی حفاظت کو یقینی بنا یا جا سکے اور مشتبہ افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا سکے ‘علاقہ میں ایلیٹ ،محافظ فورس اور تھا نہ جا ت کی گا ڑیا ں گشت کر یں گی اس کے ساتھ ساتھ دربار کے اردگرد روف ٹا پ ڈیو ٹی بھی لگا ئی گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صو تحال سے نمپٹنے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور میں 3ریزرو ز سٹینڈ ٹو رہیں گی جبکہ ضلع شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب سے بھی پولیس کی نفری طلب کرلی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی انتظامات کو مانیٹر کرنے کیلئے احاطہ دربار اور اہم جگہوں پر80 کلو ز سر کٹ کیمر وں کا بھی انتظا م کیا گیا ہے ۔ زا ئر یں کی ر ہنما ئی اور مدد کے لئے احا طہ دربا ر میں پولیس کیمپ لگایا جائے گا جس کے ساتھ میڈیکل کیمپ،ایمبولینس،فا ئر بریگیڈ ،ٹی ایم اے کا عملہ ، سو ئی گیس کا عملہ ،وا پڈا کا عملہ کسی بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے موجود ہو گا۔
علاوہ ازیں پولیس کیمپ میں سا ئو نڈ سسٹم اور وائرلیس بیس سیٹ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے پرانا لاری قصور اور بلدیہ چوک بنا یا گیا ہے جبکہ اندرون شہر کے زائرین اپنی موٹرسائیکل دسہرہ گرائونڈ میںپارکنگ کریں گے۔جبکہ ٹر یفک کو کنٹر ول کر نے کے لئے ٹریفک سٹاف کے 45اپر سپا رڈینٹ اور 110لو ئر سپا ر ڈینٹ ڈیو ٹی پر ما مو ر کئے گئے ہیں
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔