ایازصادق سے تحریک انصاف کے وفد کی ملاقات ،کیا مقاصدتھے سب سامنے آگیا
سحرلیہAugust 12, 2018
0
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم
اورنگزیب نے کہا ہے کہ سر دار ایازصادق سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات سپیکرکی حیثیت میں ہوئی اورپی ٹی آئی نے پارلیمانی امور،سپیکرالیکشن کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہاکہ تحریک انصاف کے وفد کی ملاقات پارٹی کےمابین نہیں ہوئی اور ایازصادق سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات صرف سپیکرکی حیثیت میں ہوئی ہے ، اسدقیصرتحریک انصاف کے منتخب نمائندے ہیں اور انہوں نے بطورامیدوارسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق سے ملاقات کی۔ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں پی ٹی
آئی وفد نے پارلیمانی امور،سپیکرالیکشن کے بارے میں معلومات بھی حاصل کیں۔
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔