Type Here to Get Search Results !

Weather

LAYYAH WEATHER

وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین نیب سے ملاقات پر بڑااعلان کردیا

0

وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ملاقات کی اور انہیں وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین نیب سے ملاقات میں قومی احتساب بیورو کی حالیہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور شفافیت کا فروغ چاہتے ہیں،  بلا تفریق احتساب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نیب کو مزید مضبوط بنانے اور ادارے کی استعداد کار بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.