ان صاحب کی سوشل میڈیاپر ویڈیو وایرل ھوی ھےاور انکا نام جام صفدر ھے واضح رھے کہ انکا تعلق خانیوال سے ھے
سردار عثمان خان بزداار کے وزیر اعلی پنجاب نامزدگی کے بعد تونسہ اور ٹرائیبل ایریا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی سینکڑوں لوگ اور پی ٹی آئی کے کارکن ڈھول کی تھاپ پر رقص کر رہے ہیں ٹرائیبل ایریا میں بلوچی رقص کیا جارہا ہے وزیر اعلی پنجاب بننے کی خوشی میں جگہ جگہ مٹھائیاں تقسیم ہورہی ہیں کیونکہ تونسہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب کے پسماندہ اور دور افتادہ علاقے سے وزیر اعلی پنجاب کی نامزدگی ہورہی ہے پی ٹی آئی کی طرف سے پنجاب کے نامزد وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار کا تعلق ڈیرہ غازیخان کی پسماندہ اور دورافتادہ تحصیل تونسہ شریف سے ہے حلایہ الیکشن میں پی پی 286 تونسہ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے اس قبل سردار عثمان خان بزدار مشرف دور میں تحصیل ٹرائیبل ایریا ضلع ڈیرہ غازیخان کے دو مرتبہ تحصیل ناظم رہ چکے ہیں 2013 کے قومی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے ایم پی اے خواجہ نظام المحمود سے الیکشن ہار گئے تھے اس وقت سردار عثمان خان بزدار نے ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا بعد میں جنوبی پنجاب صوبہ محاذ میں شامل ہوگئے تھے سردار عثمان خان بزدار کی عمر 49 سال ہے سردار عثمان خان بزدار نے مڈل کی تعلیم اپنے آبائی علاقہ بارتھی ٹرائیبل ایریا سے حاصل کی تھی میٹرک ایف ایس سی بی ایس سی ملتان سے کی بعد میں زکریا یونیورسٹی سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کی اسکے بعد ایل ایل بی کا امتحان پاس کیا اور تونسہ بار کے رکن بھی ہیں سردار عثمان خان بزدار کی شادی اپنے چچا سردار اسلم خان بزدار کی صاحبزادی سے ہوئی تھی سردار عثمان کی تین بیٹیاں ہیں سردار عثمان خان بزدار بزدار قبائل کے چیف اور سابق ایم پی اے سردار فتح محمد خان بزدار کے بڑے صاحبزادے ہیں سردار فتح محمد خان بزدار کے پانچ بیٹے اور پانچ بیٹیاں ہیں سردار فتح محمد خان بزدار کے پانچ بیٹے اور پانچ بیٹیاں ہین سردار فتح محمد خان بزدار نے ضیاء الحق کے دور میں وفاقی مجلس شوری کے رکن ہوئے بعد میں 1985 میں آزاد حیثیت سے ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے بعد میں سردار فتح محمد خان بزدار 2002 میں اور 2008 میں بھی ق لیگ کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے اس وقت کے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے قریبی ساتھی رہے چوہدری پرویز الہی نے سردار فتح محمد خان بزدار کی دعوت پر بطور وزیر اعلی ٹرائیبل ایریا بارتھی اور تونسہ کا بھی دورہ کیا تھا سردار عثمان خان بزدار کی مادری زبان سرائیکی اور بلوچی ہے پنجابی اور انگلش زبانی بھی روانی سے بولتے ہیں سردار عثمان خان بزدار تعلیم یافتہ ہیں انکا تعلق متوسط طبقہ سے ہے کوئی جاگیردار وڈیرا نہیں ہمیشہ عوام کے درمیان ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ایم پی اے کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے سردار عثمان خان بزدار عوام میں بے حد مقبول ہیں غریب طبقہ سے انکی خاصی ہمدردی ہے سردار عثمان خان بزدار کے بطور وزیر اعلی نامزدگی کے بعد تحصیل تونسہ اوار ٹرائیبل ایریا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
۔ْ۔۔۔۔۔۔۔
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔