- *اسلامى تاريخ*
- *اور پاکستانى تاريخ*
- کوفہ
- ایک بار پھر فتح ہوا.
- *مصعب بن زبیر*
- تخت پر براجمان ہوا.
- اس کے سامنے
- *مختار ثقفی* کا
- سر کاٹ کر لایا گیا.
- اس نے فرمان جاری کیا
- کہ جشن مناؤ،
- دشمن اسلام مارا گیا.
- دربار میں بیٹھا
- ایک بوڑھا مسکرا دیا.
- مصعب نے دریافت کیا :
- کیوں ہنستا ہے بڈھے؟
- بوڑھے نے کہا :
- ماضی یاد آگیا .
- حال سامنے ہے .
- مستقبل آدھا
- دکھائی دے رہا ہے.
- مصعب نے حکم دیا
- کہ تفصیل سے بتا.
- بوڑھے نے بولنا شروع کیا :
- یہی دربار تھا.
- عبیداللہ ابن زیاد
- تخت پر بیٹھا تھا.
- *حسین ابن علی* کا
- سر لایا گیا.
- *ابن زیاد نے* کہا
- جشن مناؤ،
- دشمن اسلام مارا گیا.
- ہم نے جشن منایا.
- ایک بار پھر یہی دربار تھا.
- جس *مختار ثقفی* کا سر
- تیرے تخت کے نیچے پڑا ہے
- یہ اسی تخت پہ بیٹھا تھا.
- *ابن زیاد* کا سر
- کاٹ کر لایا گیا.
- *مختار ثقفی* نے
- فرمان جاری کیا
- جشن مناؤ،
- دشمن اسلام مارا گیا.
- ہم نے جشن منایا.
- آج وہی دربار ہے.
- تو تخت نشین ہے.
- *مختار ثقفی* کا سر
- لایا گیا ہے ،
- تیرا حکم ہے
- جشن مناؤ،
- دشمن اسلام مارا گیا.
- ہم آج بھی جشن منائیں گے.
- کل بھی یہی دربار ہوگا،
- یہ تو نہیں جانتا
- کہ تخت پر کون بیٹھا ہوگا.
- *لیکن اتنا پتہ ہے*
- *کہ سر تیرا ہوگا*
- *اور فرمان جاری کیا جائے گا،*
- *جشن مناؤ،*
- *دشمن اسلام مارا گیا*
- *اور ہم جشن منائیں گے.*
- مجھے سیاست کی
- سمجھ تو نہیں ہے.
- نہ مجھے اتنا پتہ ہے
- کہ سیاسی ایوانوں میں
- کیا ہوتا ہے.
- عدلیہ کے فیصلے
- کس طرح غلط ہیں.
- سٹیبلشمنٹ کیا کردار
- ادا کر رہی ہے.
- مجھے کچھ نہیں پتہ.
- مجھے اتنا یاد ہے۔
- 1977 میں
- منتخب وزیراعظم
- *ذوالفقار علی بھٹو* کا
- تختہ الٹا گیا
- ھم نے جشن منایا۔
- 1979 میں
- *ذوالفقار علی بھٹو* کو
- پھانسی دی گئی
- ھم نے جشن منایا ۔
- 1988 میں *ضیا الحق* کا
- جہاز تباہ ہوا.
- ہم نے جشن منایا.
- 1990 میں
- *بے نظیر* کی حکومت گری.
- ہم نے جشن منایا.
- شاید 1993 اور 1997 میں بھی
- جشن منایا.
- یہ نہیں یاد
- کس حکومت کے گرنے پر.
- 1999 میں *مشرف* آیا.
- ہم نے جشن منایا.
- 2008 میں *مشرف* گیا.
- ہم نے جشن منایا.
- 2013 میں
- *پیپلز پارٹی کی حکومت* ختم ہوئى.
- ہم نے جشن منایا.
- اب 2018 میں
- ایک بار پھر ہم
- جشن منا رہے ہیں.
- *اب اگلا جشن بھی ہوگا.*
- *پتہ نہیں کب اور کیوں.*
- تو کیا ہم
- بحیثیت قوم
- چاہے کسی بھی
- سیاسی جماعت سے
- تعلق رکھتے ہوں،
- صرف جشن مناتے رہیں گے
- اور ہماری نسلیں بھی
- ہماری طرح
- خوش رہیں گی
- جشن مناتے ہوئے !
Congregations *مبارک ھو مبارک ھوجشن مناؤدشمن اسلام مارا گیا* congratulations
August 29, 2018
0
Tags
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔