KPK Assembly's member notifications کے پی کے اسمبلی کے ارکان اسمبلی کے نوٹیفیکیشنز
August 07, 2018
0
*الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے 849 قومی وصوبائی اسمبلیوں کے جنرل نشستوں پر 815 کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکشن جاری کردئیے.*
*قومی اسمبلی کے 272 میں سے 261 پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکشن جاری کردئیے.*
الیکشن نے این اے 60 اور این اے 103 پر عام انتخابات موخر کیے۔ الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے این اے 53 اور 131 پر عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا۔
این اے 53 میں عمران خان نے ووٹ کی رازداری کی پامالی اور این اے 131 کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں زیر التواء ہے۔الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے این اے 90 اور 91 سے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ کے حکم امتناع کی وجہ سے جاری نہیں کیا۔
این اے 108 اور 112 میں لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔ الیکشن کمیشن
این اے 140 میں لاہور ہائیکورٹ اور این اے 215 میں سندھ ہائیکورٹ کے حکم امتناع کے باعث نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ الیکشن کمیشن
این اے 271 میں کامیاب امیدوار نے انتخابی اخراجات جمع نا کرانے باعث انکا نوٹیفکیشن روک دیا گیا۔ الیکشن کمیشن
*پنجاب اسمبلی کے 297 میں سے 290 امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے۔*
پی پی 87 اور 103 پر امیدوار کے انتقال کر جانے کے باعث الیکشن ملتوی کیے گیے۔ الیکشن کمیشن
پی پی 76۔118۔123۔اور 177 پر لاہور ہائیکورٹ کے حکم امتناع کے باعث نوٹیفکیشن جاری نہیں کیے۔ الیکشن کمیشن
پی پی 296 سے کامیاب امیدوار طارق دریشک کے گزشتہ دنوں انتقال کے باعث کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا۔ الیکشن کمیشن
*سندھ اسمبلی سے 130 میں سے 123 کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری*
سندھ اسمبلی کے پانچ حلقوں پر حکم امتناعی ۔ایک پر موخر اور ایک حلقے کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ الیکشن کمیشن
پی ایس 29 ۔36۔48۔54 اور 82 پر امیدواروں نے سندھ ہائیکورٹ سے حکم امتناع لے رکھی ہے۔ الیکشن کمیشن
پی ایس 87 ملیر سے امیدوار کے انتقال کرنے کے باعث الیکشن ملتوی کیے گیے۔ الیکشن کمیشن
پی ایس 73 بدین فور کے نتائج آنا باقی ہیں۔ الیکشن کمیشن
*الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ اسمبلی کے 99 میں سے 94 پر نوٹیفکیشن جاری کر دئیے۔*
پی کے 78 اور پی کے 99 میں امیدواروں کی شہادت کے باعث الیکشن موخر کیے گیے۔ الیکشن کمیشن
پی کے 38 ایبٹ آباد پر پشاور ہائیکورٹ نے حکم امتناع دے رکھا ہے۔ الیکشن کمیشن
پی کے 4 سوات میں الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے۔
پی کے 23 شانگلہ میں خواتین کے پانچ فیصد ٹرن آوٹ ہونے کے باعث نوٹیفکیشن روک دیا۔
*بلوچستان کے 51 میں سے 47 کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے۔*
پی بی 35 پر سراج رئیسانی کی شہادت کے باعث الیکشن ملتوی کیے گیے۔ الیکشن کمیشن
پی بی 26 کوئٹہ اور پی بی 41 واشک پر الیکشن کمیشن نے از خود نوٹیفکیشن روک دئیے۔
پی بی 36 شہید سکندر آباد کے امیدوار نے انتخابی اخراجات جمع نہیں کرائے جس پر نوٹیفکیشن روک دیا گیا۔ الیکشن کمیشن
Tags
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔