Mamnoon Hussain سابق صدر ممنون حسین نے نواز شریف سے محبت کا ایسا ثبوت دےدیا کہ سب عش عش کراٹھے
August 27, 2018
0
صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ میں نوازشریف کیساتھ کھڑا ہوں جہاں1999ء میں کھڑاتھا، صدارتی امیدوارکے انتخاب کا فیصلہ ن لیگ کی قیادت کرے گی،میں تبصرہ نہیں کروں گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدرمملکت ممنون حسین اہلیہ کے ہمراہ ہارلے اسٹریٹ کلینک پہنچ گئے، صدر ممنون نے بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی،اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔
اسپتال پہنچنے پرسابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے صدرمملکت کا استقبال کیا۔ صدرممنون حسین نے کہا کہ میری بیگم کلثوم نوازسے بات ہوئی ہے انہوں نے دعا کی اپیل کی۔ حسین نواز نے بتایا کہ بیگم کلثوم نوازآئی سی یو میں ہیں۔ بات چیت کرتی ہیں مگر بیٹھ نہیں سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ میری والدہ مریم نوازکا پوچھتی ہیں کہ وہ کال کیوں نہیں کرتیں۔
( ممنون حسین نے کہا کہ میں نوازشریف کیساتھ کھڑا ہوں جہاں 1999میں کھڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ صدرکے انتخاب کا فیصلہ ن لیگ کی قیادت کرےگی۔ میں تبصرہ نہیں کروں گا۔
Tags
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔