Type Here to Get Search Results !

Weather

LAYYAH WEATHER

موٹر وے سانحہ۔ریپ کے ملزمان کو سرعام پھانسی کی بجائے اس سے بھی سخت سزا دینے کی تجویز پر غور وزیراعظم پاکستان نے قانون سازی کا کہہ دیا

سحرلیہ 0


پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ملک میں ریپ اور بچوں سے جنسی زیادتی کے مجرموں کو جنسی صلاحیت سے محروم کرنے کے حامی ہیں اور اس سلسلے میں تازہ قانون سازی کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قتل کی طرح قانون میں جنسی جرائم کی بھی درجہ بندی ہونی چاہیے اور ریپ کے مرتکب مجرموں کو جنسی طور پر ناکارہ بنا دیا جانا چاہیے۔

پاکستان کے وزیر اعظم کا یہ بیان پاکستان میں ریپ کے ایک حالیہ واقعے کے سخت ردعمل اور ملک کے مخلتف حصوں میں احتجاجی مظاہروں کے بعد سامنے آیا ہے۔

ریپ کا یہ واقعہ لاہور کے قریب پیش آیا تھا جہاں دو افراد نے رات گئے سڑک کنارے اپنی گاڑی میں مدد کے انتظار میں موجود ایک خاتون کو ان کے بچوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ریپ کیا تھا۔

پاکستان کے وزیراعظم نے پیر کو نجی ٹی وی چینل 92 نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اس واقعے نے پوری قوم کو ہلا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں ملوث ایک ملزم ماضی میں گینگ ریپ میں ملوث رہ چکا ہے اور اس طرح کےلوگوں سے نمٹنے کے لیے تازہ قانون سازی کی ضرورت ہےہ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.