اے پی سی سے سابق وزیراعظم نواز شریف کا اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب روکنے کے لیے متحرک ہو گئی۔ گزشتہ روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 20 تاریخ کو اسلام آباد میں ہونے والی اے پی سی میں ورچوئل شرکت کی دعوت دی تھی جسے انہوں نے منظور کر لیا تھا۔ اب اس معاملے پر وفاقی حکومت بھی میدان میں آ گئی ہے اور نواز شریف کے اے پی سی سے خطاب کو روکنے لیے قانونی طریقہ کار پر غور کر رہی ہے۔ نواز شریف نے بلاول کی اے پی سی میں ورچوئل شرکت کی دعوت قبول کرلی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر نواز شریف نے اے پی سی سے خطاب کیا اور ان کا خطاب نشر ہوا تو پیمرا اور دیگر قانونی آپشن استعمال ہوں گے۔ شہباز گل کا کہنا یہ بھی کہنا تھا یہ کس طرح ممکن ہے کہ ایک مفرور مجرم سیاسی ایکٹیوٹیز کرے اور بھاشن دے- ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں بول سکتا، یہ اتنے جھوٹے ہیں کہ بیماری پر بھی جھوٹ بولتے ہیں
حکومت آل پارٹیز کانفرنس سے میاں نواز شریف کا خطاب روکنے کیلئے متحرک ھوگئی
September 19, 2020
0
Tags
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔