وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سرکاری تصاویر جاری کردی گئیں اور ہدایت کی گئی ہے کہ جب کہیں ضرورت ہوتو یہی تصاویر استعمال کی جائیں، یہ تصاویر وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری کی گئیں۔
دفتر کی طرف سے اپنی ویب سائٹ پر وزیراعظم عمران خان کی ایک اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دو تصاویر جاری کی گئیں۔
وزیراعظم کی اہلیہ کی تصاویر جو وزیراعظم آفس کی ویب سائٹ پر جاری کی گئیں۔ بشریٰ بی بی یہ بھی کہہ چکی ہیں کہ ”مجھے پورا بھروسا ہے کہ عمران خان پاکستان سے کیے وعدے پورے کریں گے۔ اللہ نے ہم پر ملک کی بھاری ذمہ داری عائد کی ہے۔ اقتدار آنی جانی چیز ہےوہ پاکپتن میں واقع بابا فرید کی درگارہ کی روحانی خاتون ہیں اور صوفی بزرگ بابا فرید کی عقیدت مند ہیں، عمران خان بھی بابا فرید کے عقیدت مند ہیں۔
یادرہے کہ وزیراعظم کی اہلیہ ہمیشہ پردے میں دکھائی دیں، ان کی زیادہ تصاویر بھی موجود نہیں لیکن وزیراعظم کے ہمراہ دورہ سعودی عرب کے موقع پر ان کی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئی تھیں اور لاہور میں فلاحی اداروں کے دوروں کے موقعاور لاہور میں فلاحی اداروں کے دوروں کے موقع پر بنائی گئی کچھ تصاویر بھی میڈیا کے پاس موجود ہیں، یا پھر ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران سے سکرین شاٹس بطور فوٹوا ستعمال کیے جاتے ہیں لیکن اب سرکاری طور پر تصاویر جاری کردی گئیں۔
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔