اسلام آباد (سحرپاکستان آن لائن) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تقریر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔
پیمرا کی جانب سے ایک شہری محمد اظہر صدیق کی جانب سے دی گئی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے نواز شریف کی تقاریر نشرکرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ خیال رہے کہ اظہر صدیق لاہور ہائیکورٹ کے مشہور وکیل ہیں جو مختلف سماجی و سیاسی ایشوز پر عدالتوں سے رجوع کرتے رہتے ہیں۔
پیمرا نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ایک میاں نوازشریف کو ٹی وی چینلز پر کوریج دینا پیمرا ایکٹ 2007 کی خلاف ورزی ہے۔ یہ سپریم کورٹ کے 2018 میں سو موٹو کیس میں سنائے گئے فیصلے کی بھی خلاف ورزی ہے۔
پیمرا نے ٹی وی چینلز پر واضح کیا ہے کہ اگر کوئی بھی چینل آئندہ (نواز شریف) کی تقریر نشر کرے گا تو اس کے خلاف پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 29 اور 30 کے تحت کارروائی کی جائے گی جس کا نتیجہ لائسنس کی معطلی کی صورت سامنے آسکتا ہے۔
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔