15سال سے کوما میں رہنے والے سعودی شہزادے خالد بن الولید بن طلال السعود میں بالآخر زندگی کے آثار نظر آنے لگے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق 2005ءمیں شہزادہ خالد بن الولید ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئے تھے جس کے بعد سے وہ مسلسل کوما میں ہیں۔ اس وقت شہزادہ خالد لندن میں ایک ملٹری کالج میں تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ وہ کئی ہفتے تک وینٹی لیٹر پر رہے جس کے بعد ڈاکٹروں نے ان کے والدین کو وینٹی لیٹر بند کرنے کا مشورہ دیا تاہم انہوں نے انکار کر دیا۔
👇👇👇👇👇👇👇دیکھئے👇👇👇👇👇👇👇
شہزادے کے والد اور والدہ نے اسے مسلسل مشینوں پر رکھنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے انہیں ریاض کے ایک ہسپتال میں رکھا گیاتاہم 2016ءسے انہیں گھر منتقل کر دیا گیا جہاں امریکی اور ہسپانوی ڈاکٹر انہیں ہوش میں لانے کے لیے جتن کر رہے تھے۔ گزشتہ روز شہزادہ خالد کی بہن شہزادی نوف نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں شہزادے کو اپنے ہاتھ کو حرکت دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
👇👇👇👇👇👇👇 دیکھیے👇👇👇👇👇👇👇
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔