نامور عالمی شخصیات سمیت سینکڑوں پاکستانیوں کے نام شامل
پاکستان سمیت دنیا بھر کے نامور شخصیات کے مالی امور کی تحقیقات ’پنڈورا پیپرز‘ کے نام سے مکمل ہوگئی جو کہ جاری
👇👇👇👇👇👇👇👇👇
’پنڈورا پیپرز‘ کی تحقیقات کرنے والے ادارے انٹر نیشنل کنسورشیم آف انوسٹی گیٹو جرنلٹس (آئی سی آئی جے) کا ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ ‘جلد ہر کوئی پنڈورا پیپرز کے بارے میں بات کرنے لگے گا۔ ہماری نئی تحقیق، جو کہ مالیاتی رازوں کے بارے میں اب تک کی سب سے مہنگی تحقیق ہے، اتوار کو جاری ہوگی۔ دنیا کے 117 ممالک کے میڈیا کے 150 اداروں کے 600 سے زائد صحافیوں کی رپورٹنگ کے لیے تیار ہو جائیں۔‘
بین الاقوامی تحقیق ’پنڈورا پیپرز‘ ایک کروڑ 19 لاکھ فائلوں پر مشتمل
👇👇👇👇👇👇👇👇👇
ذرائع کے مطابق اس تحقیقاتی رپورٹ میں پاکستان کے سینکڑوں افراد کے نام ہے جن میں سیاستدان، بیوروکریٹس اور طاقتور شخصیات شامل ہے۔
خیال رہے پانامہ پیپیرز کی تحقیقات بھی آئی سی آئی جے نے کی تھی جس نے دنیا کے مختلف ممالک میں حکومتوں اور طاقتور شخصیات کو ہلا کے رکھ دیا تھا۔
پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی بھی سپریم کورٹ سے نااہلیت اور بعد میں احتساب عدالت کی جانب سے سزائیں بھی پانامہ سکینڈل کے سبب شروع ہونے والے کیسز کا نتیجہ تھی۔
اعداد و شمار کو جمع کرنے اور تعاون کرنے کے حساب سے ’پنڈورا پیپرز‘ پاناما پیپرز سے زیادہ بڑے ہیں جبکہ دنیا کی صحافتی تاریخ میں کسی تحقیق پر کام کرنے والی یہ سب سے بڑی صحافتی ٹیم ہے۔
پنڈورا پیپرز کی تحقیقات میں پاکستان سے سینیر صحافی عمر چیمہ اور فخر درانی شامل تھے۔
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔