لودھراں، این اے 154 ضمنی الیکشن میں صرف ایک روز باقی رہ گیا
لودھراں، ضمنی الیکشن کے معرکہ کے لیے پولنگ 12 فروری کو ہوگی
لودھراں، ضمنی الیکشن کے لیے 338 پولنگ اسٹیشن ، 1043 پولنگ بوتھ قائم
لودھراں، حلقہ میں 4 لاکھ 31 ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے
لودھراں، مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 36 ہزار سے زائد جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار سے زائد ہے
لودھراں، 338 پریزائیڈنگ افسران، 1043 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ اور 2474 پولنگ افسران تعینات
لودھراں، پی ٹی آئی کے علی خان ترین ، ن لیگ پیر محمد اقبال شاہ ، پی پی پی کے مرزا محمد علی بیگ کے درمیان مقابلہ
لودھراں، حلقہ میں کُل 10 امیدوار ضمنی الیکشن کے معرکہ میں حصہ لے رہے ہیں
لودھراں، پولنگ کے روز سیکورٹی کے انتظامات مکمل، پاک فوج تمام پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات ہوگی
لودھراں، این اے 154 ضمنی انتخاب، پولیس نے سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا
لودھراں،امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے 2 ہزار سے زائد پولیس افسرواہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے ، پولیس
لودھراں ،کل 338 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں 49 مردانہ ، 49 زنانہ اور 240 مشترکہ ہیں ، پولیس
لودھراں ، 41 پولنگ سٹیشنز کو اے کیٹیگری جبکہ 291 کو بی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے
