خبردار خبردار انڈیا افغان گٹھ جوڑ سازش بے نقاب ھوگیی دیکھیے بھیانک تفصیل
May 30, 2018
0
بھارت اور افغانستان نےمل کر گلگت بلتستان اور فاٹا میں نیا کھیل کھیلنےکی منصوبہ بندی کرلی ہے۔قومی اخبارمیں شائع ایک رپورٹ کے مطابق بھارت گلگت بلستان کو اور افغانستان فاٹا کے کچھ علاقوں کو اپنا اٹوٹ انگ تصور کرتےہیں،ذرائع نےبتایا کہ واشنگٹن میں بھارتی و افغان سفارتکار مل کر پاکستان کےخلاف مہم شروع کرنے
والےہیں کہ گلگت بلتستان اور فاٹا میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کو چھُپانے کے لیے پاکستان طاقت کا استعمال کرکے متنازعہ علاقوں کو آئینی شکل دینے کی کوشش کر رہا ہے۔بھارتی اور افغان سفارتکاروں کے موقف کو تقویت دینے کے لیے اندرون خانہ ایک پاکستانی گروپ بھی سرگرم ہے۔ ایک تحقیقاتی ادارے کے ماہر تاجیند رنجیر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے الیکشن سبوتاژ کرنے کے لیے بھارت اور افغانستان کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ ان دونوں ملکوں کو پاکستان کی کچھ سیاسی و مذہبی جماعتوں کی ہمداردیاں بھی حاصل ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان جماعتوں نے فاٹا بل کی کھُل کر مخالفت کی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پروفسیر حامد خان کا کہنا ہےکہ 2019ء میں بھارت میں بھی لوک سبھا کے الیکشن ہونے والے ہیں، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی افغانستان کی سر زمین استعمال کر کےپاکستانی الیکشن میں امن کو سبوتاژ کرسکتے ھین لہٰذا پاکستانی فورسز کو چاہئیے کہ وہ سرحدی معاملات کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات ابھی سے شروع کر دیں۔ذرائع نے یہ انکشاف
بھی کیا کہا اس وقت بھارت اور افغانستان میں اسرائیلی کمانڈوز کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو پاکستان کی فورسز کے لیے ایک بڑا چیلنج بن کر سامنے آ سکتی ہے
Tags
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔