لیہ پولیس کا آزاد امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 188چوہدری اشفاق احمد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا ،امیدوار نے ایس ایچ او کوٹ سلطان کو فحش گالیا ں دی ،تھانہ کا آگ لگانے ،پولیس افسران کو قتل کرنے کی دھمکی دی ،ملزم کے خلاف ڈی ایس پی صدر کی مدعیت میںتھانہ سٹی میں مقدمہ کا اندراج ،حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کو کوئی رعایت نہیں کیا جائے گی ،امیدوارکے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل لائی جائے گی ،قانون کی بالا دستی کو ہرصور ت قائم رکھا جائے گا ،ڈی پی او لیہ
تفصیلات کے مطابق لیہ پولیس سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی اورموجودہ امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 188چوہدری اشفاق احمد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا ہے ،امیدوار نے ڈی ایس پی صدر سرکل محمد انور رانا کو بذریعہ ٹیلی فون ایس ایچ او کوٹ سلطان کو فحش گالیا ں ،تھانہ کو آگ لگانے ،دھرنا دینے ،روڈ بلاک کرنے اور پولیس افسران کو قتل کی دھمکیاں دیں ،جس پر امیدوار کے خلاف تھانہ سٹی لیہ میں 7ATA,186/506Bاور 25-Dٹیلی فون ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا،ملزم نے دھمکی دے کر امن و امان کوخراب کرنے اور عوام الناس میں خوف و ہراس پھیلانے کے جرم کا ارتکاب کیا ،اس موقع پر ڈی پی او لیہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پولیس افسران کو فحش گالیاں اور قتل اور تھانہ کو آگ لگانے کا مطلب حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنا ہے ایسے افراد کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی اور سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائے جائے گی قانون کی بالا دستی کو ہر صورت قائم رکھا جائے گا
Ishfaq لیہ پولیس کا آزاد امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 188چوہدری اشفاق احمدکو گرفتار کرلیا
جولائی 10, 2018
0
Tags


