عمران خان ڈھائی سال کے اندر استعفیٰ دے دیں گے، منظور وسان
پیپلزپارٹی سندھ کے سینئر نائب صدر و سابق صوبائی وزیر منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ 2018ء کے الیکشن میں عمران خان کو ملنے والے مینڈیٹ سے لگ رہا ہے کہ وہ ڈھائی سال کے اندر استعفیٰ دے کر خود ہی اسمبلیاں توڑ دیں گے۔
اپنے آبائی گاؤں نواب وسان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ استعفیٰ دینے کے بعد عمران خان مضبوط حکومت بنانے کے لیے عوام سے بھرپور مینڈیٹ دینے کی اپیل کریں گے۔
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔