Ptiعمران خان کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے سے روکنے سے متعلق درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ
August 06, 2018
0
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے سے روکنے سے متعلق درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ، جوکچھ دیر میں سنایا جائے گا۔
درخواست گزار حافظ احتشام ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے۔
درخواست گزار نے کہا کہ عمران خان آرٹیکل باسٹھ کے تحت رکن قومی اسمبلی بننے کے اہل نہیں، ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں، ایسے شخص کا وزیراعظم بننا ملکی سالمیت اور وقار کیخلاف ہے۔
دائر درخواست میں کہا گیا کہ عدالت ریحام خان کو بھی لگائے جانے الزامات کے شواہد فراہم کرنے کا حکم دے۔
درخواست میں وفاق، الیکشن کمیشن، اسپیکر قومی اسمبلی اور ریحام خان کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو وزارت اعظمی کا حلف لینے سے رکوانے کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
فیصلہ کچھ ہی دیر میں سنایا جائے گا۔
Tags
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔