بی سی سی آئی نے ایشیا کپ 2018 کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کردیا جس کا کپتان روہت شرما کو مقرر کیا گیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2018 میں کپتان ویرات کوہلی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی جگہ روہت شرما کو ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ہے۔بی سی سی آئی نے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے ایشیا کپ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کیا جس کے مطابق منیش پانڈے کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جب کہ راجستھان رائلز کے بائیں ہاتھ کے میڈیم پیسر خلیل احمد کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو اپنے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کا ڈیبیو کریں گے۔اس کے علاوہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل نہ کھیلنے والے کیدر جادھو کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ سریش رائنا ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ بھارتی ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ روہت شرما، شیکھر دھون، کے ایل راہل، امباتی رائیوڈو، منیش پانڈے، کیدر جادھو، ایم ایس دھونی، دنیش کارتک، ہاردک پانڈیا، کلدیپ یادیو، یوزویندرا چھاہل، بھونیشور کمار، جسپرت بومرا، شھردل ٹھاکر اور خلیل احمد پر مشتمل ہے۔واضح رہے کہ ایشیا کرکٹ کپ کا میلہ 15 ستمبر سے متحدہ عرب امارات کے میدانوں میں سجے گا جس میں پاکستان، بھارت، بنگلا دیش، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ٹورنامنٹ کے فائنل سے پہلے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان بڑا ٹاکرا 19 ستمبر کو ہو گا۔دوسری طرف سری لنکا کرکٹ نے رواں ماہ شیڈول ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، فاسٹ بولر لاستھ مالنگا کی ایک برس بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، انہوں نے آخری مرتبہ ستمبر 2017ء میں ٹیم کی نمائندگی کی تھی، دانشکا گونا تھلیکا بھی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے جبکہ نیروشن ڈکویلا، لاہیرو کمارا، پراباتھ جے سوریا اور شیہانجے سوریا کو ڈراپ کر دیا گیا۔ ایشیا کپ 15 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا جس میں سری لنکا کے علاوہ پاکستان، بھارت، بنگلا دیش، افغانستان اور ایک کوالیفائر ٹیم شرکت کرے گی۔ اعلان کردہ اسکواڈ کپتان اینجلو میتھیوز، کوسل پریرا، کوسل مینڈس، اپل تھرنگا، دنیش چندیمل، دانشکا گونا تھلیکا، تھسارا پریرا، ڈاسن شناکا، دھنن جایا دی سلوا، آکیلا دانن جایا، دلروون پریرا، آمیلا آپنسو، کاسن راجیتھا، سرنگا لکمل، دشمانتھا چمیرا اور لاستھ مالنگا پر مشتمل ہے۔قبل ازیں بنگلا دیش نے رواں ماہ شیڈول ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ اعلان کردہ اسکواڈ کپتان مشرفی مرتضیٰ، شکیب الحسن، تمیم اقبال، محمد متھن، لٹن داس، مشفق الرحیم، عارف الحق، محموداللہ، مصدق حسین، نظم الحسین، مہدی حسن میراز، نظم الاسلام، روبیل حسین، مستفیض الرحمان اور ابو حیدر پر مشتمل ہے۔
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔