HomeNational News پنجاب میں بلدیاتی نظام کو فوری تبدیل کرنے کا آرڈر آگیا جانیے اسکی جگہ کونسانظام لانے کی تیاریان ھورھی ھین election National News پنجاب میں بلدیاتی نظام کو فوری تبدیل کرنے کا آرڈر آگیا جانیے اسکی جگہ کونسانظام لانے کی تیاریان ھورھی ھین سحرپاکستان September 02, 2018 0 وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں بلدیاتی نظام کو فوری تبدیل کرنے کا حکم دیا ہے اور پنجاب کابینہ کو ہدایت جاری کی ہیں کہ نیا پولیس آرڈر لایا جائے، اورنج لائن کا آڈٹ کرایا جائے، تعلیم اور صحت پر فوری توجہ دی جائے، زمینوں پر قبضے ختم اور تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائی کی جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز سی ایم سیکریٹریٹ لاہور کا دورہ کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی کابینہ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پنجاب کابینہ کے ارکان سے ملاقات کی۔ پنجاب کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے حکم دیا ہے کہ 100 دن کے منصوبے پر عملدرآمد تیزی سے جاری رکھا جائے اور صحت، تعلیم اور صاف پانی کی فراہمی کے شعبوں میں تبدیلی نظر آنی چاہئے اور پنجاب حکومت کی کارکردگی قابل تقلید ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تمام وزراء اپنے اپنے محکموں میں سادگی کو فروغ دیں، پنجاب میں بدعنوانی کا خاتمہ سب سے بڑا چیلنج ہے۔ عمران خان نے پروٹوکول کلچر ختم کرنے کی ہدایت بھی کی۔عمران خان نے پنجاب میںلاگو بلدیاتی نظام کو تبدیل کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں بل لانے کی ہدایت بھی جاری کی ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے بعد بلدیاتی نظام میں تبدیلی کا بل پیش کیا جائے گا اور خیبرپختونخواہ کی طرز کابلدیاتی نظام لایا جائے گا۔ Tags election National News Newer Older
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔