مظہر وٹو جامعہ پنجاب ہاسٹل نمبر 15 کے ناظم منتخب ہو گئے ، لاء کالج آمد پر ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے ہمیشہ طالبعلموں کی بھلائی کے لئے کام کیا۔ یونیورسٹی کے امن و امان کو قائم رکھنے میں جمعیت ہمیشہ سے پیش پیش رہی۔
موجودہ ملکی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پاکستان ہمارا ملک ہے اسکی حفاظت ہم جان دے کر بھی کریں گے۔
بھارت کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم کشمیر کو ہر صورت آزاد کرائیں گے۔ بھارت اپنی گیڈر بھبھکیاں اپنے پاس رکھے۔
پاکستان ایٹمی طاقت ہے۔ بھارت اگر جنگ کے خواب دیکھ رہا ہے تو یہ اس کا پاگل پن ہے۔
انہوں پلوامہ حملے کو سازش قرار دیتے ہوئے کہا یہ سب انڈیا کا رچایا گیا تماشہ ہے۔ جو جلد بے نقاب ہو جائے گا۔
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔