برصغیر کے مسلمانوں نے آج کے دن پاکستان کے حصول کے لئے عملی جدوجہد کا آغاز کیا ، فیصل بٹ
لاہور(پ ر) پاکستان کے قومی دن کے موقع پر صدر لبرلینڈ وٹ جڈلیکا اور قونصل جنرل پاکستان فیصل بٹ نے پاکستانی قوم کو مبارکباد دی.
قونصل جنرل پاکستان فیصل بٹ نے پاکستانیوں کو نیشنل ڈے کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بر صغیر کے مسلمانوں نے آج ہی کے دن 1940 میں قرارداد لاہور منظور کی جسکی رو سے پاکستان کے حصول کے لئے عملی جدوجہد کا آغاز کیا گیا .
انکا کہنا تھا کہ قرارداد لاہور ہندوستان کے مسلمانوں کی طرف سے اتحاد کا ایک ایسا عظیم مظاہرہ تھا جس نے مسلمانوں میں الگ اور آزاد ملک کے لئے ایک غیر معمولی جرات اور حوصلہ پیدا کر دیا تھا . انکا کہنا تھا کہ قرارداد نے ان کی جدوجہد میں ایک معنی اور ایک سمت بھی فراہم کی.
انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان میں مسلم آبادی نے اپنے عظیم رہنماؤں "قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال" کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئیے ایک نئے سفر کا آغاز کیا اور چند سال بعد ہی انہوں نے دنیا کے نقشے پر ایک نیا ملک بنا لیا.
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ نظریاتی حکومت، آزاد عدلیہ، آزاد میڈیا، مضبوط سول سوسائٹی اور پاکستان کے عوام سب مل کر جمہوریت کا یہ قابل ذکر سفر کرنے کے لئے تیار ہیں اور سماجی و اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہیں.
انکا کہنا تھا کہ ابھرتے ہوئے آزاد جمہوریہ لبر لینڈ کے بانیوں نے پاکستان جیسے ممالک سے حوصلہ افزائی پائی ہے اور دنیا میں اپنے ملک کے لئے زمین کی ملکیت کا دعوی کیا ہے .
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔