نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)فیملی اور فرینڈز کے کچھ ایسے واٹس ایپ گروپ بھی ہوتے ہیں جن سے چاہتے ہوئے بھی لوگ نہیں نکل پاتے اور ہمہ وقت ان گروپس کے میسجز آنے کی گھنٹی آپ کو تنگ کیے رکھتی ہے۔ اب واٹس ایپ کی طرف سے ایسے گروپس کا علاج بھی مہیا کرنے کی تیاری کر لی گئی ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق واٹس ایپ ایک ایسا فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے جس کے ذریعے آپ ایسے گروپس کی چیٹنگ کو ہمیشہ کے لیے ’میوٹ‘ کر سکیں گے۔
اس فیچر میں گروپ چیٹنگ کو میوٹ کرنے کے لیے تین آپشن دیئے گئے ہیں۔ پہلے آپشن میں 8گھنٹے اور دوسرے آپشن میں ایک ہفتے کے لیے چیٹنگ کو میوٹ کیا جا سکتا ہے اور تیسرے آپشن میں ہمیشہ کے لیے۔ اس طرح آپ گروپ کو چھوڑے بغیر اس کے میسجز کی گھنٹی سے تنگ نہیں آئیں گے۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیچر اینڈرائیڈ فونز پر 2.20.201.10بیٹا (Beta)پر مہیا کیا جائے گا۔
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔