لاہور (سحرپاکستان آن لائن) تھانہ شاہدرہ میں سابق وزیراعظم نوازشریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور دیگر پارٹی قائدین کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیاگیا، یہ مقدمہ عابد نامی شہری کی مدعیت میں یکم اکتوبر کو درج کیا گیا
مقامی میڈیا کے مطابق پاکستان پینل کوڈ کی دفعات مجرمانہ سازش کے تحت درج کیے گئے مقدمے کی ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ نوازشریف نے مقتدر حلقوں کیخلاف گفتگو کی ، عوام کو بغاوت پر اکسایا، ، نوازشریف نے اپنی تقاریر میں دشمن ملک بھارت کی ڈیکلیئر پالیسی کی تائید کی ۔ مقدمے میں نوازشریف اور مریم نواز کے ساتھ سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں شریک ن لیگی رہنما شاہدخاقان عباسی، بیگم نجمہ وحید،بیگم ذکیہ شاہنواز،طارق رزاق چودھری ، شیزافاطمہ،جاویدعباسی،مہتاب عباسی،جاویدلطیف،مریم اورنگزیب ،ایازصادق ، ظفرالحق،خرم دستگیر،اقبال ظفرجھگڑا،صلاح الدین ترمذی،احسن اقبال،شیخ آفتاب،پرویزرشید،خواجہ آصف اور راناثنااللہ کو بھی نامزد کیا گیا۔
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔