مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازشریف نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ” یہ بے حسی کی انتہا ہے ، آپ پر 22 کروڑ عوام کی ذمہ داری ہے ، لوگوں کی آہ و بکا کو بلیک میلنگ کہیں گے تو آپ کو اس پر شرم آنی چاہیے ۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز کا کہناتھا کہ آپ پر بائیس کروڑ عوام کی ذمہ داری ہے ،وہ ومصیبت میں ہیں اور آپ کو پکاررہے ہیں جسے آپ بلیک میلنگ کہہ رہے ہیں تو آپ کو اس پر شرم آنی چاہیے ، وہ لوگ اپنے پیاروں کی لاشیں رکھ کر بیٹھے ہوئے ہیں ، کیا آپ کی انا ان کی لاشوں سے بڑی ہے ،وہ کہہ رہے ہیں آپ آجائیں اور ان کے سروں پر ہاتھ رکھیں ، ان کا مطالبہ ہے کہ انہیں کچھ یقین دہانیاں کروا دیں تو ہم لاشوں کو دفنا دیں گے ، یہ آپ کا فرض ہے اور آپ کو کرنا پڑے گا ۔
مریم نوازشریف نے سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس ترکش ڈرامے دیکھنے اور ایکٹروں سے ملنے کا وقت ہے ، آپ کے پاس کتوں سے کھیلنے کا وقت ہے مگر مظلوموں کے سروں پر ہاتھ رکھنے کا وقت نہیں ہے ۔
یاد رہے کہ عمران خان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہزارہ برادری ایک مطالبہ یہ تھا کہ وزیراعظم آئیں تو ہم لاشوں کو دفنائیں گے ، میسج دیا کہ سب مطالبات مانے گئے تو یہ ڈیمانڈ ٹھیک نہیں، کسی بھی ملک کے وزیراعظم کو اس طرح بلیک میل نہیں کرتے، اس طرح ہوا تو ہر کوئی بلیک میل کرے گا۔
عمران خان کا مزید کہنا تھاکہ ڈاکوﺅں کا ٹولا بھی کہ اڑھائی سال سے بلیک میل کررہا ہے کہ حکومت گرادیں گے، ان کو (مرحومین کے لواحقین کو) کہاہے کہ جیسے ہی اپنے پیاروں کو دفنائیں گے تو کوئٹہ آﺅں گا اور لواحقین سے ملوں گے،اس پلیٹ فارم سے پھر کہہ رہا ہوں آج دفنائیں گے تو آج ہی آوں گا، ملوں گا، مطالبات مان لیے گئے تو پھر شرط کی سمجھ نہیں آتی، پہلے آپ دفنائیں تو میں گارنٹی کرتا ہوں کہ آج ہی ملوں گا۔
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔