انڈین سول ایوی ایشن نے پاکستانی ایئر لائن کو اپنی ایئر لائن کے دباؤ پر پرواز کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا، تاہم پی آئی اے نے متبادل انتظامات کے طور پر یاتریوں کو واہگہ کے ذریعے پاکستان منتقل کیا
👇👇👇
ہندو یاتریوں کا وفد دہلی سے واہگہ کے راستے لاہور پہنچا، جہاں ان کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے پشاور روانہ کر دیا گیا، واہگہ پہنچنے پر پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک کی جانب سے ڈسٹرکٹ منیجر لاہور عبدالمقدم خان نے وفد کا استقبال کیا۔
👇👇👇👇
واہگہ سے پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست ایم این اے رمیش کمار نے یاتریوں کی قیادت کی، اور خصوصی پرواز پر 161 یاتریوں کو لاہور سے پشاور روانہ کیا گیا
👇👇👇👇
یاتریوں نے پی آئی اے کی خدمات کو سراہا اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک کی جانب سے خصوصی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا
👇👇👇👇
سی ای او پی آئی اے نے اس موقع پر کہا قومی ایئرلائن پاکستان میں مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے خصوصی انتظامات کر رہی ہے، پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کے مقدس مقامات ہیں جن کی سیاحت کو فروغ دینا ہے
👇👇👇👇
ارشد ملک نے کہا ہم نے 2021 میں شمالی علاقہ جات کے آپریشن میں توسیع کی، اور ہندو یاتریوں کے لیے خصوصی پروازیں آپریٹ کیں، 2022 میں اس آپریشن میں مزید توسیع کے بعد بیساکھی کے لیے سکھ یاتریوں اور بدھ مت کے ماننے والوں کے لیے بھی پیکج ترتیب دے رہے ہیں۔
👇👇👇👇
سی ای او پی آئی اے نے مزید کہا پی آئی اے بلاتفریق ہر مذہب کے پیروکاروں کو سہولیات فراہم کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔