موٹروے پر 31 مارچ کے بعد سے صرف ایم ٹیگ والی گاڑیاں کا داخلہ ہو گا۔ لاہوراسلام آباد موٹروے پر یکم اپریل سے ایم ٹیگ ک عائد کر دی گئی ہے۔ گاڑیوں پر پابندی کے احکامات ایف ڈبلیو او نے جاری کیے۔ ایم ٹیگ کے لیے گاڑی کے کاغذات، ڈرائیور کا لائسنس اور شناختی کارڈ لازمی ہوں گے۔
ابتدائی طور پر پابندی کا اطلاق لاہور اسلام آباد موٹروے پر ہو گا۔ مرحلہ وار پاکستان کی تمام موٹرویز پر ایم ٹیگ کا استعمال کیا جائے گا۔ یہ اقدام سی پیک منصوبے کے تحت کیا جا رہا ہے، جس کے مطابق گاڑیوں کی کلئیرنس کے بعد ہی موٹروے پر داخلے کی اجازت ہو گی۔ جبکہ ایم ٹیگ کی پابندی کی مدد سےدہشتگردی اور چوری شدہ گاڑیاں پکڑنے میں بھی مدد ملے گی۔
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔