DG khan accident ڈیرہ ملتان روڈ پرتیز رفتار دو مسافر بسوں میں تصادم‘19افراد جاں بحق35زخمی۔مکمل احوال اور جانبحق افراد کے نام یہ ھیی
October 23, 2018
0
ڈیرہ غازیخان: ڈیرہ ملتان روڈ پرتیز رفتار دو مسافر بسوں میں تصادم‘19افراد جاں بحق35زخمی۔ریسکیو1122نے زخمیوں اور مرنےوالوں کو ٹیچنگ ہسپتال منتخب کردیا ‘ المناک حادثہ موٹرسائیکل سوار کو بچانے کے باعث پیش آیا‘ مسافروں کو بسوں کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا‘
ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ‘ شدید زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا‘ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ ہسپتال پہنچ گئی ‘ امدادی کاموں میں رینجرز کے جوانوں نے بھی حصہ لیا‘ ہسپتال میں خون کے عطیات دینے والے شہریوں کی لائنیں لگ گئیں‘ جائے وقوعہ پر زخمی مسافروں کا سامان چوری۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ دراہمہ کی حدودمیں غازی گھاٹ پل کے قریب ملتان روڈ پر دو مسافروں بسوں میں خونی تصادم۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کا کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر خورشید سے فوری رابطہ اور کو حکم کہ زخمیوں کو مفت اوویات اور مکمل علاج معالجہ فوری طورپر فراہم کیا جائے۔زخمیوں کی دیکھ بھال پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایک مسافر بس میں ملتان کی ماتمی سنگت کے نوجوان سوار تھے جو ڈیرہ غازیخان میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی مجلس عزا اور ماتم داری کے لیے تشریف لائے تھے اور اب واپس ملتان جا رہے تھے۔ جبکہ دوسری بس عادل شاہ کمپنی کی عام مسافر بس تھی۔
35 مسافروں کے شدید زخمی اور 19افراد کے جاں بحق ہونے کی ابتدائی اطلاع ہے۔جاں بحق ہونےوالوں میں بہار‘ اللہ ڈتہ‘ محمد حسین‘ مٹھو‘ طاہر عباس‘ جعفر حسین‘ یوسف ودیگر شامل ہیںجبکہ زخمیوں میں امین‘ اسد‘ غلام رضا‘ واجد حسین‘ جوہری‘ یوسف‘ اکرام‘ ساجد‘ تنویر‘ اسماعیل‘ بشیر احمد‘ منظوراں بی بی‘ حسن علی‘ غضنفر عباس‘ دانش نادر حسین‘ حسنین‘ مومن‘ عبدالقدیر‘ طاہر‘ عبدالرشید‘ سلطان‘ راشد‘ باقر حسین‘ محمد حسین‘ عاقب حسین‘ علیانی‘ کامران‘ محمد سلیمان‘ سجاد ودیگر شامل ہیں
۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی 23ایمرجنسی گاڑیوں کو جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دیا گیا۔ 13ریسکیو ایمبو لینس گاڑیاں، دو ریسکیو گاڑیاں ، ایک فائر بریگیڈ ، 7موٹر سائیکل ایمبولینس ریسکیو آپریشن میں شامل تھیں۔
وقوعہ اطلاع کے بعد کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر خورشید اور ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی اور دیگر افسران ٹیچنگ ہسپتال پہنچ گئے۔ اور ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ مریضوں کی نرسنگ کیئر کے لیے نرسنگ سکول کی طالبات بھی فوری طور ٹراما سنٹر پہنچ گئیں
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران یعقوب پولیس کی بھاری نفری کے
ہمراہ اور رینجر ز کے نوجوان بھی فوری طورپر ٹیچنگ ہسپتال پہنچ گئے۔شہر بھر میں سوگ کا سماں بن گیا۔ جبکہ زخمیوں کا علاج معالجہ کمشنر ڈیرہ غاز ی خان طاہر خورشید نے اپنی نگرانی میں کرایا۔ ایمبولینس کی بآسانی فوری طورپر ٹیچنگ ہسپتال پہنچ کے لیے ڈی پی او عمران یعقوب نے ٹریفک اہلکاربھی تعینات کر دیے گئے
Tags
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔