*ایوان مکمل؛ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف 156، ن لیگ 85 اور پی پی کی 54 نشستیں*
اسلام آباد: قومی اسمبلی کی تمام 342 نشستوں پرانتخاب مکمل ہوگئے،الیکشن کمیشن نے تازہ ترین پارٹی پوزیشن جاری کردی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں 4ارکان آزاد حیثیت میں ہیں جبکہ 338 نشستیں 12سیاسی جماعتوں کے پاس ہیں،تحریک انصاف 156نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت ہے،ن لیگ85 نشستوں کے ساتھ دوسرے،پیپلزپارٹی 54 نشستوں کے ساتھ تیسرے،متحدہ مجلس عمل 16 نشستوں کے ساتھ چوتھے،ایم کیوایم کی 7 نشستوں کے ساتھ پانچویں نمبرپر
جبکہ ق لیگ، بلوچستان عوامی پارٹی کی 5،5 نشستیں ہیں،بی این پی کی 4، جی ڈی اے کی 3 نشستیں اوراے این پی،عوامی مسلم لیگ،جمہوری وطن پارٹی کی ایک ایک نشست ہے۔...
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔