Type Here to Get Search Results !

Weather

LAYYAH WEATHER

 لیگی اراکین اسمبلی نے اپنا مینڈیٹ واپس مانگ لیا۔ناروا سلوک پرجلیل شرقپوری نے بڑا قدم اٹھا لیا 

سحرلیہ 0

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے باغی ایم پی اے جلیل احمد شرقپوری نے لیگی اراکین اسمبلی کے رویے کے خلاف 
سپیکر پنجاب اسمبلی کو درخواست د ے دی ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اجلاس میں شرکت کے لئے آیا، واپس جانے لگا تو پی پی 138 کے رکن میاں رؤف نے بدتمیزی کی، دھکے دیئے اور غلیظ زبان استعمال کی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایسا واقعہ اسمبلی کے اندر پہلے رونما نہیں ہوا، سپیکر اسمبلی اس رویے پر ایکشن لیں۔ دوسری جانب سپیکر پنجاب اسمبلی نے جلیل احمد شرقپوری کی درخواست سے لا علمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس کارروائی کے لئے جلیل احمد شرقپوری کی کوئی درخواست نہیں آئی۔ واقعہ اسمبلی ایوان کے اندر نہیں ایوان سے باہر ہوا ہے، یہ معاملہ ان کی اپنی پارٹی کا معاملہ ھے

 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.