لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں مسلسل گراوٹ کا شکار امریکی ڈالر کی قدر میں مزید تنزلی آنے لگی، امریکی ڈالر مزید 40 پیسے سستا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ دو ماہ کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے، اگست کے آخری میں 168 روپے کی سطح کو چھونا والی امریکی کرنسی 160 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے جس میں مزید گراوٹ کا امکان ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کی سب سے بڑی وجہ ملک میں ترسیلات زر کی زبردست آمد، جی 20 کی طرف سے ترقی پذیر ممالک کے لیے قرضوں میں ریلیف اور بیرونی ادائیگیوں نہ ہونے کے باعث روپیہ تگڑا ہو رہا ہے۔
ملک بھر کی اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر مزید 40 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد امریکی ڈالر کی نئی قیمت 160 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری طرف سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 15 پیسے سستا ہو گیا ہے اور امریکی کرنسی کی نئی قیمت 160 روپے 11 پیسے ہو گئی ہے۔
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔