Type Here to Get Search Results !

Weather

LAYYAH WEATHER

مزارقائد بے حرمتی کیس، عدالت کا مریم نواز اور کیپٹن صفدر کےخلاف مقدمہ دلچسپ مراحل سے ہوتا ہوا خارج کرنے کا حکم 

سحرلیہ 0


کراچی کی مقامی عدالت نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کےخلاف مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں مزارقائد بے حرمتی کیس کی سماعت ہوئی، تفتیشی افسر نے کہا کہ کال ڈیٹا ریکارڈ کے مطابق مدعی واقعے کے وقت مزارقائدپر نہیں آیا تھا،مزارقائد کی فوٹیج میں بھی مدعی کی موجودگی ثابت نہ ہو سکی ، وقاص احمد نے مرزاقائدکی بے حرمتی اور دھمکیاں دینا کا مقدمہ درج کرایاتھا۔

عدالت نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کےخلاف مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیدیا،پولیس نے تفتیش میں مقدمے کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیاتھا۔واضح رہے کہ کیپٹن (ر)صفدر کو 19 اکتوبرکوہوٹل سے گرفتار کیاتھا،کیپٹن صفدرنے مقدمے میں مقامی عدالت سے ضمانت حاصل کررکھی ہے ۔

 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.