سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کی نماز جنازہ بلوچستان میں ان کے آبائی علاقے روجھان جمالی میں ادا کر دی گئی ہے۔
میر ظفراللہ جمالی بدھ کے روز 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق میر ظفراللہ خان جمالی دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ گذشتہ ہفتے دل کی تکلیف کے باعث ان کو راولپنڈی کے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔
میر ظفراللہ خان جمالی کے بیٹے عمر جمالی نے تصدیق کی ہے کہ ان کے والد بدھ کی رات انتقال کر گئے۔ موت کے وقت ان کے بیٹے اور دیگر قریبی رشتہ دار سابق وزیراعظم کے پاس موجود تھے۔
ظفراللہ جمالی کی میت آبائی علاقے جعفرآباد منتقل کرنے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔
میرظفراللہ خان جمالی 21 نومبر 2002 سے 26 جون 2004 تک وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہے تھے۔
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔