اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ استعفوں اور سینیٹ انتخابات کے حوالے سے یکم جنوری کے اجلاس میں پی ڈی ایم حتمی فیصلہ کرے گی۔
مولانا فضل الرحمن کی جانب سے دئیے گئے عشائیے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں بلاول کاموقف سنناچاہتی ہیں،ہم بلاول بھٹو سے خود سننا چاہتے ہیں کہ وہ کیا کہتے ہیں، اسکےبعدکوئی فیصلہ ہوگا،مفروضات پر کچھ کہنا نہیں چاہتی
،بلاول بھٹو نے اپنی پریس کانفرنس میں جو کہا وہ اچھی باتیں تھیں،بلاول کا موقف پی ڈی ایم اجلاس میں سامنے آئے گا اس پر مشاورت ہوگی، بلاول بھٹونےکہا کہ سی ای سی میں جو تجاویز آئیں وہ پی ڈی ایم اجلاس میں رکھی جائیں گی،ضمنی الیکشن میں حصہ لینے یا نہ لینے کا اعلان پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہوگا،پی ڈی ایم میں جو بھی فیصلہ ہوگا وہ مکمل مشاورت سے ہوگا۔
میاں نواز شریف کے پاسپورٹ کی منسوخی کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف کا پاسپورٹ اگر منسوخ ہوگا تو ساری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہوگی،اجلاس میں میاں صاحب وڈیولنک کے ذریعہ شامل ہوئے
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔