خلیجی ملک کے باشندے نے اپنی عرب بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا جس میں مدعی شوہر نے اپنی بیوی پر ذاتی موبائل فون کی تلاشی لینے کا الزام لگایاتھا۔
امارات کی ریاست راس الخیمہ کی عدالت نے بیوی کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے جرمانہ کردیا اور عدالت نے حکم دیا کہ بیوی ساڑھے پانچ ہزاردرہم جرمانے کے طور پر شوہر کو ادا کرے۔
عدالت نے ملزمہ بیوی کو عدالتی کارروائی اور وکیلوں کے اخراجات ادا کرنےکا بھی حکم دیا۔
پراسیکیوٹر جنرل کے مطابق بیوی نے فون میں موجود پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز کو شوہر کی بدنامی کیلئے استعمال کیا، بیوی نے پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز اپنے شوہر کے موبائل سے اسی کے گھر والوں کو بھیجیں۔
پراسیکیوٹر جنرل نے بتایا کہ ملزمہ بیوی سائبر کرائمز کے قوانین کے تحت قصور وار پائی گئی جبکہ ملزمہ بیوی کے اقدام سے شوہر کی ساکھ کو اخلاقی، سماجی اور مالی نقصان پہنچا۔
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔