(ویب ڈیسک) محسن پاکستان اور نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو صبح 6 بجے کے قریب پھیپھڑوں کے مرض کے سبب کے آر ایل ہسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کی طبیعت مزید خراب ہو گئی، ڈاکٹروں اور طبی ماہرین نے انہیں بچانے کی پوری کوشش کی تاہم صبح 7 بج کر 4 منٹ پر وہ دار فانی سے کوچ کر گئے، ڈاکٹر عبدالقدیر کی وصیت کے مطابق انکی نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی ڈاکٹر عبدالقدیر کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ محسن پاکستان کی طبیعت کچھ عرصے سے ناساز تھی۔ معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کی وفات پر ہر دل افسردہ ہے، انہوں نے عملی طور پر پاکستان کو دفاعی طاقت بنایا۔
👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇
ڈاکٹر عبد القدیر خان کو ن تھے (پیدائش سے لےکر وفات تک لمحہ بہ لمحہ)
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔