Type Here to Get Search Results !

Weather

LAYYAH WEATHER

تین ارب ڈالر سٹیٹ بینک میں رکھنے پر پاکستان سعودی عرب کو کتنامنافع ادا کریگا ؟ ڈرافٹ منظور کرلیا گیا

سحرلیہ 0


 اسلام آباد وفاقی کابینہ نے سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ سے ملنے والے تین ارب ڈالر سٹیٹ بینک کے ذخائر میں رکھنے کی منطوری دیدی ہے ۔ جیونیوز کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے معاہدے کی منظوری دی ، سعودی عرب نے تین ارب ڈالر پاکستان کے سٹیٹ بینک میں رکھنے کا وعدہ کیا تھا جو کہ ایک سال کیلئے جمع رہیں گے اور پاکستان اس رقم پر سعودی عرب کو سالانہ منافع ادا کرے گا

👇👇👇👇👇👇👇👇


پاکستان سعودیہ کو اس رقم پر سالانہ چار فیصد منافع ادا کرے گا ، سعودی حکومت سے معاہدے کا ڈرافٹ وزارت قانون اور اٹارنی جنرل آفس بھجوایا گیا ، وزارت قانون اور اٹارنی جنرل آفس نے معاہدے کے ڈرافٹ پر اتفاق کیا ، قانونی رائے کے بعد معاہدے کی کاپی وفاقی کابینہ کو منظوری کیلئے بھجوائی گئی جسے منظوری مل گئی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.