پھر ایک مکینک نے اپنی بے بسی کا اعتراف کرتے ہوئے ایک سنیئر موسٹ کی طرف ریفر کر دیا.
چنانچہ بائیک وہاں لے جائی گئی۔ اس نے ساری بات سنی اور " چھوٹے "کو آواز دی.
"چھوٹے" سے چھوٹا پیچ کس منگوایا.
کاربوریٹر سے ایک پیچ کھول کے "چھوٹے" کو کہا کہ اسے بف لگا کے لاؤ.
وہ پانچ منٹ میں بف لگا کے لے آیا۔ مکینک نے پیچ اسی جگہ پہ لگا دیا اور کہا کہ جاؤ.
ان شاءاللہ مسئلہ حل ہو جائے گا.
پیسے بھی اس نے کچھ نہ لئے.
چند دن بعد نوٹ کیا توگاڑی پھر تقریبا ستر کلومیٹر پہ آگئی تھی.
میں شکریہ ادا کرنے کے لئے گیا تو پوچھا کیا فالٹ تھا؟
مکینک بولا
" کاربن آ گیا تھا "
صرف کاربن آ جانے سے اتنا اثر پڑا؟
جی ہاں۔۔۔
دِلوں پر بھی کاربن آجایا کرتا ہے.
تب دِل کسی نیکی کی طرف مائل نہیں ہوتا.
ایسے کاربن کو دور کرنے کے لئے رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات سے جو نسخے ملتے ہیں .
1۔ قرآن پاک کی تلاوت
2۔نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم پر درود پاک پڑھیں
اور ہو سکے تو کسی سینئر موسٹ مکینک کے رابطے میں رہیں .۔۔۔
03456765999
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔