جعلی سمز نادرا، پی ٹی اے اور ایف آئی اے کےلئے بڑا چیلنج بن گیا ،پی ٹی اے نے سموں کے اجرا کیلئے بائیومیٹرک کی جگہ لائیو فنگر ڈیٹکشن ڈیوائسز متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے )نے سم بائیومیٹرک کے نظام کو ایل ایف ڈی پر منتقل کرنے پر کام تیز کردیا
👇👇👇
ملک بھر میں 3 لاکھ سم بائیومیٹرک سینٹرز کو ایل ایف ڈی پر منتقل کیا جائے گا ،پی ٹی اے نے ٹیلی کام آپریٹرز کو مرحلہ وار ایل ایف ڈی ڈیوائسز پر منتقلی کی ہدایت کر دی۔ موبائل آپریٹرز نے پہلے مرحلے میں بیشتر مقامات پر سم ایل ایف ڈی ڈیوائسز کی تصدیق شروع کردی ،پی ٹی اے کے مطابق اب تک 7 لاکھ 32 ہزار جعلی سموں کی نشاندہی کی جا چکی ہے ،پی ٹی اے ذرائع کاکہناہے کہ 5 لاکھ 80 ہزار ایسی سموں کی نشاندہی ہوئی ہے
👇👇👇
جو افراد وفات پا چکے ہیں،جعلی سموں کے اجرامیں موبائل آپریٹرز اور فرنچائزز ملوث ہیں۔ٹیلی کام آپریٹرز نے ایل ایف ڈی ڈیوائسز میں بھی خامیوں موجود ہونے کی نشاندہی کی ہے، ٹیلی کام ذرائع کے مطابق ایل ایف ڈی میں متعدد شکایت ملی ہیں جو لائیو فنگر ڈکٹیشن میں ناکام ہوئے،بائیومیٹرک نظام کیلئے مشینوں کی خریداری پر بہت اخراجات آتے ہیں، روز روز نئے نظام کیلئے نئی مشینوں کی خریداری کرنا مشکل ہوگا۔
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔