اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کنٹرول (این سی او سی) نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات جنوری میں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے این سی او سی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔
اجلاس میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات جنوری میں کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں تمام صوبوں کی سفارشات کے تحت موسم سرما کی تعطیلات آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ چھٹیوں کی تاریخ طے کرنے کے معاملے پر اجلاس میں بحث جاری ہے تاہم اجلاس میں اتفاق کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن کا عمل جاری رہے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز صوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں موسم سرما کی تعطیلات آگے بڑھانے سے متعلق اتفاق کیا گیا تھا تاہم تعطیلات آگے بڑھانے کا فیصلہ این سی او سی پر چھوڑ دیا گیا تھا
آپنی رائے درج کریں
کمنٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔